اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے اخبار نے رپورٹ دی ہے: اس ملک میں شدت پسندوں کے مساجد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مساجد پر گذشتہ دو سالوں 2012 اور 2013 میں بالترتیب 35 اور 36 بار حملے ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی میں اس سال گذشتہ سالوں کی نسبت مساجد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اور اب تک 22 بار حملے ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں مسلم کونسل کے سربراہ ایمن مازیک نے بتایا کہ جرمنی میں اسلام فوبیا میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور ہم اسلام فوبیا سے مقابلے کیلئے ایک مستقل دفتر کی تاسیس کے خواہاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2001 سے 2011 تک 219 بار مساجد پر حملے ہوچکے ہیں۔ جرمنی کے سیاسی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو جرمنی میں اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ مسلمان بھی جرمنی کے معاشرے کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ جرمنی میں اس وقت 43 لاکھ مسلمان رہائش پذیر ہیں جو کہ جرمنی کی کل آبادی آٹھ کروڑ بیس لاکھ کا پانچ فیصد ہیں۔
.......
/169